0
Wednesday 8 May 2024 08:15

پرامن احتجاج کرنا عوام کا بنیادی حق ہے، شاہ غلام قادر

پرامن احتجاج کرنا عوام کا بنیادی حق ہے، شاہ غلام قادر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، پرامن احتجاج کرنا عوام کا بنیادی حق ہے، عوامی ایکشن کمیٹی پُرامن احتجاج کو یقینی بنائے اور حکومت پرامن احتجاج میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرے تاکہ کوئی سانحہ پیش نہ آئے۔ پرامن آزاد کشمیر ہی یہاں کی تعمیر و ترقی اور تحریک آزادی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے، مظاہرین پرامن احتجاج کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور شرپسند عناصر پر نظر رکھیں کہ ان کی صفوں میں گھس کر پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آزاد کشمیر میں بجلی،آٹا اور تمام ایشو پر مربوط مذاکرات ہونے چاہیں تاکہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف میسر کیا جا سکے۔ انتظامیہ ممکنہ حد تک تحمل کا مظاہرہ کرے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 1133536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش