0
Wednesday 8 May 2024 11:17

لاہور، پولیس کی وکلاء ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چارج، متعدد زخمی

لاہور، پولیس کی وکلاء ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چارج، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ماڈل ٹاؤن کچہری کے متنازعہ نوٹیفکیشن اور وکلا کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کیخلاف لاہور میں ایوانِ عدل سے وکلا کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی ہائیکورٹ کے باہر پہنچی تو پولیس نے وکلاء کو روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس اور وکلا میں تصادم ہو گیا۔ ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی جانب سے احتجاجی وکلا پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس تصادم میں متعدد وکلا زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہائیکورٹ کے تمام داخلی و خارجی گیٹ بند کر دئیے۔ ایس پی سول لائنز عبدالحنان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری ہائیکورٹ میں موجود ہے۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد ریلی کے شرکاء منتشر ہو گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 1133559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش