0
Wednesday 8 May 2024 21:30

ہمیں 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرنی ہے، خالق اچکزئی

ہمیں 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرنی ہے، خالق اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے نو مئی کے واقعات کو سانحہ اور ملک کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ملک قائم و دائم رہنے کے لئے بنا ہے۔ دنیا کی کوئی بیرونی اور اندرونی طاقت اسے ختم نہیں کر سکتی۔ لیکن پھر بھی کوشش کی گئی مگر کامیاب نہیں ہوئی۔ ہمارے ملک کی تاریخ بہت سے واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ جس میں اس ملک کی بنیادیں ہلانے کی کوششیں کی گئی اور یہی واقعہ 9 مئی کا ہے۔ جس میں ملک کی سالمیت پر حملہ کیا گیا۔ عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم عزم کرنا ہے کہ ہمیں 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرنی ہے اور مطالبہ کرنا ہے کہ جو بھی ذمہ داران ہیں۔ ان سب کو آئین اور قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے تاکہ وہ آئندہ وقت کیلئے مثال بن جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1133632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش