0
Wednesday 8 May 2024 16:22

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع اہم صیہونی اہداف پر ڈرون حملہ

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع اہم صیہونی اہداف پر ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ عرب چینل المیادین نے اعلان کیا ہے کہ عراقی اسلامی مزاحمت نے غاصب صیہونی رژیم کے مقابلے اور غزہ کے نہتے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے مقبوضہ فلسطین کی ایلات نامی صیہونی بندرگاہ میں واقع ایک اہم اسرائیلی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
 
ادھر غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ منسلک میڈیا نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایلات کی بندرگاہ میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد وہاں نصب صیہونی رژیم کا ہوائی دفاعی نظام بھی فعال ہو گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی اہداف کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں کے حوالے سے عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کر رکھا ہے کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنے انسانیت سوز حملے جاری رکھے تو وہ بھی اس رژیم کے اہم ٹھکانوں کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیاں تیز کر دے گا۔

-
خبر کا کوڈ : 1133634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش