0
Wednesday 8 May 2024 16:46

غزہ کے الشفا ہسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت

غزہ کے الشفا ہسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت
اسلام ٹائمز۔ غزہ سٹی (شمال) میں واقع الشفا ہسپتال کے داخلی صحن اور گراؤنڈ میں کئی ایک اجتماعی قبروں کی دریافت کے ہفتوں بعد، ریسکیو فورسز نے آج وہاں ایک اور اجتماعی قبر کی دریافت کا اعلان کیا ہے کہ جس میں درجنوں شہداء کی لاشیں مدفون ہیں۔
 
اس ہسپتال پر غاصب و سفاک اسرائیلی فوج نے 1 ہفتے تک قبضہ جمائے رکھا تھا جس کے دوران اس نے اس ہسپتال کے مریضوں و طبی عملے سمیت وہاں پناہ لینے والے سینکڑوں فلسطینی شہریوں کا بھی قتل عام کیا اور ان کے جنازوں کو متعدد اجتماعی قبور میں دفن کر دیا۔

غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس کے سفاک فوجیوں نے الشفاء ہسپتال کے اپنے محاصرے کے دوران کل 1 ہزار 500 افراد سے پوچھ گچھ کی تھی کہ جن میں سے کم از کم 400 کو فی الفور سزائے موت دے دی گئی اور 900 کو گرفتار کر کے اسرائیلی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1133641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش