0
Wednesday 8 May 2024 16:57

ہم فرانسیسی افواج کو نشانہ بنائینگے، روس

ہم فرانسیسی افواج کو نشانہ بنائینگے، روس
اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے خبردار کیا ہے کہ اگر فرانسیسی افواج یوکرائن کے تنازعے والے علاقے میں موجود ہوئیں تو وہ روسی فوج کا نشانہ بنیں گی۔
 
ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس یوکرائنی جنگ میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی شہریوں کی تعداد میں اضافے کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے۔

یوکرائن میں غیر ملکی افواج بھیجنے کا خیال سب سے پہلے گزشتہ موسم سرما میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیرس میں فرینڈز آف یوکرائن نامی اجلاس میں پیش کیا تھا جس پر پیرس کے نیٹو اتحادیوں نے بھی شدید تنقید کی تھی۔

ایمانوئل میکرون نے یوکرائن میں مغربی افواج بھیجنے کے حوالے سے اپنے بیانات کو حال ہی میں ایک مرتبہ پھر دہرایا اور اکانومسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روسیوں نے یوکرائن کے خلاف فرنٹ لائن پر کوئی اہم پیشقدمی کی اور اگر یوکرائن کوئی درخواست دے، کہ جو آج تک پیش نہیں کی گئی، تو امکان ہے کہ فرانسیسی زمینی افواج کو یوکرائن روانہ کر دیا جائے۔

قبل ازیں روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری مدودوف نے ان بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرائن کی سرزمین پر مغربی افواج بھیجنے کا مطلب جنگ میں ان ممالک کی براہ راست شرکت ہے، جس کا ہمیں جواب دینا ہو گا!
خبر کا کوڈ : 1133646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش