0
Wednesday 8 May 2024 21:29

کراچی میں 3 ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں 3 ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں چار مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل چھین لی، اہلکار نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ایک ملزم کو زخمی کر دیا، جبکہ تین مسلح ملزمان موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد بی ایریا میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے آر آر ایف کورنگی میں تعینات اے ایس آئی اقبال سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹر سائیکل چھین لی۔ مسلح ملزمان نے پولیس اہلکار سے اس کا پستول بھی چھینے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار نے مزاحمت کی۔ اس دوران پولیس اہلکار کی ایک ملزم سے ہاتھا پائی ہوئی اور کار نے ایک ملزم کو پکڑ لیا، جبکہ تین مسلح ملزمان پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس اہلکار نے اپنے اسلحے سے ملزم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ملزم کمر پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جسے فوری عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او لیاقت آباد ہمایوں خان نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی۔ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش