0
Thursday 9 May 2024 09:44

سانحہ 9 مئی کے زمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے، امجد حسین ایڈووکیٹ

سانحہ 9 مئی کے زمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 9 مئی کے اندوہناک سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس دن خاص نظریے کو پروان چڑا کر ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ شہداء کے یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی اور دشمن ممالک کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان میں لوگ ریاست کے خلاف نکلے ہیں۔ بدقسمتی سے آج بھی اسی نظریے کو پروان چڑا کر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس طرح کے نظریے سے نکل کر آگے بڑھنا ہوگا بلخصوص پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ریاست مخالف بیانے پر کام کرنے والے عناصر اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے۔ بلخصوص 9 مئی کے دن شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے تاکہ آئندہ ایسے حالات پیدا ہونے کی نوبت ہی نہ آئے۔
خبر کا کوڈ : 1133789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش