0
Thursday 9 May 2024 10:15

اسرائیل امن مذاکرات کو رفح پر حملے کیلئے استعمال کر رہا ہے، حماس

اسرائیل امن مذاکرات کو رفح پر حملے کیلئے استعمال کر رہا ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو "عزت الرشق" نے گزشتہ شب کہا کہ اسرائیل مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ان مذاکرات کو رفح پر حملے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔ عزت الرشق نے کہا کہ نتین یاہو مذاکراتی عمل سے فرار کے لئے بہانے بنا رہا ہے اور حماس و ثالثین پر اپنی حرکتوں کا ملبہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ حماس کی جانب سے ثالثین کی تجاویز کو قبول کرنے کے بعد سے صیہونی وزیراعظم الجھن میں مبتلا ہے۔ واضح رہے کہ حماس کے پولیٹیکل بیورو کا بیان اس صورت حال میں سامنے آیا جب صیہونی رژیم کی جنگی کابینہ نے عالمی دباو کے باوجود 2 مئی کو رفح پر حملے کی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ہی قابض فورسز نے دو روز قبل رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حماس کی جانب سے جنگ بندی کے لئے مصر اور قطر کی تجاویز کو قبول کرنے کے بعد یہ صیہونی کارروائی عمل میں آئی۔ تاہم اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش کردہ تجاویز ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کرتیں۔ دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اسرائیلی حملوں میں 34 ہزار 800 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں کہ جن میں بیشتر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش