0
Thursday 9 May 2024 11:38

9 مئی کے مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں، چوہدری انوارالحق

9 مئی کے مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں، چوہدری انوارالحق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے 9 مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے جس کے مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہداء پاکستان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں یہ وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جن افراد نے شہداء کی یادگاریں کی بے حرمتی کی وہ معافی کے قابل نہیں ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے دوٹوک لفظوں میں کہا کہ ایسے انتشاریوں کیلیے کوئی معافی نہیں ہو سکتی جنہوں نے شہداء پاکستان کا لحاظ نہ کیا اور پاک فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قومی حمیت کا معاملہ ہے، شہداء کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسا کرنے کی جرات نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 1133812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش