0
Thursday 9 May 2024 12:35

خواجہ آصف کی عمران خان کو معافی کی آفر

خواجہ آصف کی عمران خان کو معافی کی آفر
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9  مئی پر بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح طور پر کہا 9 مئی واقعات میں ملوث افراد معافی مانگیں، اب معافی مانگنا یا نا مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے، البتہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے۔ وزیر دفاع نے کہا افسوسناک بات یہ ہے کہ شہدا کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کرکے کیا پیغام دیا گیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے اور  9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 1133818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش