0
Thursday 9 May 2024 12:55

9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف براہ راست ملوث ہے، وفاقی کابینہ

کیپیٹل ہل میں ملوث عناصر کیطرح 9 مئی کے مجرمان کو بھی سزا ہونی چاہیے
9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف براہ راست ملوث ہے، وفاقی کابینہ
اسلامٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران دور حکومت میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر قائم کابینہ کمیٹی کی رپورٹ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، جس میں تحریک انصاف کے 9 مئی میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وفاقی کابینہ نے اس سے متعلق قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کابینہ اراکین نے 9 مئی میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کا کہنا تھا کیپیٹل ہل میں ملوث عناصر کو سزا ہوئی تو 9 مئی کے مجرمان کو اب تک سزا کیوں نہ ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیانات میں سانحہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
 
خبر کا کوڈ : 1133824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش