0
Thursday 9 May 2024 16:15

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بدعنوان لوگوں کا اجتماع ہے، بی جے پی

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بدعنوان لوگوں کا اجتماع ہے، بی جے پی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے چترکوٹ میں انتخابی ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’انڈیا‘ پر شدید تنقید کی۔ نڈا نے کہا کہ یہ اتحاد بدعنوان لوگوں کا اجتماع ہے۔ بی جے پی کے صدر نڈا چترکوٹ سے بی جے پی امیدوار آر کے سنگھ پٹیل کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ نڈا نے کہا کہ راہل گاندھی کے ایک کمانڈر اور مشیر نے ہندوستان کو جلد کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ہندوستان کی ثقافت سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل راہل گاندھی آئین کی کاپی لے کر گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا امبیڈکر نے آئین میں لکھا ہے کہ ریزرویشن مذہب کے نام پر نہیں ہوگا جبکہ کانگریس دلت، قبائلی، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ بھائیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینا چاہتی ہے۔

بی جے پی کے صدر نے کہا کہ ایک وقت میں اترپردیش ایک بیمار ریاست تھی لیکن آج مودی اور یوگی کی قیادت میں یہ ملک کی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے دیہاتوں، غریبوں، استحصال زدہ لوگوں، محروموں، متاثرین، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔ جے پی نڈا نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ سیاست میں خاندان پرستی، ذات پرستی، انفرادیت، بدعنوانی، ووٹ بینک اور خوشامدی کا راج تھا لیکن مودی نے 10 سالوں میں ذات پرستی، علاقائیت اور خوشامد کی سیاست کو ختم کیا اور ترقی کی سیاست کو آگے بڑھایا۔
خبر کا کوڈ : 1133867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش