0
Thursday 9 May 2024 18:30

نریندر مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے سے پریشان نہ ہوں بلکہ ثابت قدم رہیں، راہل گاندھی

نریندر مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے سے پریشان نہ ہوں بلکہ ثابت قدم رہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی انتخابات 2024ء کے لئے ووٹنگ کا تیسرا مرحلہ 7 مئی کو ختم ہوگیا ہے اور باقی 4 مرحلوں کے لئے ووٹنگ ہونا باقی ہے۔ اس سے پہلے سیاسی جماعتیں ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے طرح طرح کے وعدے کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت آتی ہے تو پہلے 80 دنوں میں 30 لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 جون کو ہندوستان کی حکومت بننے جا رہی ہے اور ہم ضمانت دیتے ہیں کہ 15 اگست تک ہم 30 لاکھ خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا کام شروع کر دیں گے۔ نریندر مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے سے پریشان نہ ہوں بلکہ ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مسائل پر اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی بات سنیں، نفرت نہ کریں، کام کا انتخاب کریں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کی طاقت اور ملک کے نوجوان، الیکشن نریندر مودی کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔ وہ پھسل رہے ہیں اور ہندوستان کے وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ انہوں نے اگلے چار سے پانچ دنوں میں کوئی ڈرامہ رچ کر آپ کی توجہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے،  بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے آپ سے کہا تھا کہ وہ 2 کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ انہوں نے جھوٹ بولا، نوٹ بندی کی، غلط جی ایس ٹی نافذ کیا اور اڈانی جیسے لوگوں کے لیے تمام کام کیے، 4 جون کو انڈیا اتحاد مخلوط حکومت آئے گی۔ 15 اگست تک 30 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا کام شروع ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1133869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش