0
Thursday 9 May 2024 18:53

عمران خان صرف پاکستان کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا عظیم اثاثہ ہے، علیمہ خان

عمران خان صرف پاکستان کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا عظیم اثاثہ ہے، علیمہ خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کی حفاظت کریں گے چاہے اپنی جان بھی دینی پڑے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پورا سال ہم سن سن کر تنگ آ گئے ہیں 9 مئی کے بارے میں،ان کو سمجھ نہیں آ رہی کیا کرنا ہے، ایک درویش انسان بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، یہ اس عظیم انسان کی قدر نہیں کر رہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا عظیم اثاثہ ہے، ہم بہنوں نے 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے اس کی قدر کرتے ہیں، ہم کھڑے ہوں گے حفاظت کریں گے اور اپنی جان بھی دے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چھوٹے چھوٹے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا ہمارے پاس وقت نہیں ہے، اپنی پارٹی قیادت پر تنقید گھر پر جس طرح چھوٹے بچے لڑتے ہیں، یہ ویسے ہیں، ہمارے رہنما  عہدوں کی پروا نہیں کرتے، پیسوں کی پروا نہیں کرتے، یہ سارے بانی پی ٹی آئی کے لیے کام کر رہے ہیں، اگر کسی کو عہدوں اور پیسوں کی فکر ہے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم اکیلے نکل جائیں گے، اکیلے کھڑے ہوں گے، لیکن عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1133903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش