0
Thursday 9 May 2024 19:04

نو مئی کو ایسا لگا جیسے دشمن نے حملہ کر دیا ہو، محسن نقوی

نو مئی کو ایسا لگا جیسے دشمن نے حملہ کر دیا ہو، محسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ نو مئی کو ایسا لگا جیسے دشمن نے حملہ کر دیا ہو۔ نو مئی کو  تشدد نہ رکواتا تو راولپنڈی، میانوالی، ملتان میں بھی کور کمانڈر لاہور والا حال ہوتا۔ یہ باتیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں ایک سال پہلے نو مئی کو پنجاب میں ہونیوالے پر تشدد واقعات کے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔ محسن نقوی 9 مئی2023 کو ہونیوالے پر تشدد حملوں کے وقت پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ تھے۔ محسن نقوی نے نو مئی کو ہونیوالے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ میرے زندگی کا سیاہ دن تھا، ایسا لگتا تھا دشمن نے حملہ کر دیا ہے۔ بطور نگران وزیراعلی اس دن خبروں کا آنا بہت تکلیف دہ تھا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 9 مئی میں جو جو  ملوث تھا اس کو سزا ملنی چاہیے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف سب کا حق ہے، لیکن اس سطح پر جانا بالکل ٹھیک نہیں تھا، ایسے موقوں پر نرمی نہیں کرنی چاہیے۔ محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نو مئی کو  تشدد نہ رکواتا تو راولپنڈی، میانوالی، ملتان میں بھی کور کمانڈر لاہور والا حال ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 9 مئی واقعات کرانے میں نہیں بلکہ رکوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اگر میں بطور وزہر اعلی تشدد نہ رکواتا تو راولپنڈی، میانوالی، ملتان اور دیگر مقامات پر بھی کورکمانڈر لاہور والا حال ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے غلطی کی ہے تو اسے تسلیم کرے اور اپنی اصلاح کر لے۔
خبر کا کوڈ : 1133904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش