0
Thursday 9 May 2024 19:33

مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں غیرقانونی یہودی آبادکاروں کی اسرائیل سے علیحدگی کی تحریک

مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں غیرقانونی یہودی آبادکاروں کی اسرائیل سے علیحدگی کی تحریک
اسلام ٹائمز۔ "شمالی علاقوں کے حکام یوم آزادی کے موقع پر ہی 'الجلیل (گلیلی) آزاد ریاست کے قیام' اور 'اسرائیل سے علیحدگی' کا اپنا اعلان کر دیں گے" یہ الفاظ، شمالی محاذ پر لبنانی مزاحمت کے تابڑ توڑ حملوں کے مقابلے میں تل ابیب کی کارکردگی سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں کے غیرقانونی یہودی آبادکاروں کی سخت مایوسی کے بارے چھپنے والی اسرائیلی ای مجلے واللا کی آج کی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

غاصب صہیونی ہر سال 14 مئی کے روز، ڈیوڈ بن گورین کے ہاتھوں غیرقانونی طور پر تشکیل پانے والی اسرائیل کی جعلی رژیم کا "یوم آزادی" مناتے ہیں کہ جس کے ٹھیک اگلے ہی روز "یوم النکبہ" (فلسطین پر قبضے کا سانحہ) منایا جاتا ہے۔

اپنی رپورٹ میں اسرائیلی ای مجلے نے اعلان کیا ہے کہ غیرقانونی صہیونی آبادکاروں کی جانب سے علیحدگی کا یہ اعلان، "منصوبہ بندی شدہ اضافی اقدامات" کے ہمراہ ہو گا۔

صیہونی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں قائم غیر قانونی یہودی بستیوں کے حکام کی جانب سے عنقریب انجام پانے والی یہ کارروائی شمالی محاذ پر موجود سلامتی کی ابتر صورتحال کو غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔


اسرائیلی میڈیا کے مطابق درایں اثناء مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں قائم غیرقانونی یہودی بستیوں سے نکل جانے والے تقریباً 80 ہزار غیرقانونی یہودی آبادکاروں کے سامنے "اپنے گھروں کو واپسی کا کوئی امکان" موجود نہیں جبکہ نیتن یاہو کابینہ ان غیرقانونی یہودی بستیوں کو محفوظ بنانے اور انہیں دوبارہ تعمیر کرنے پر مبنی اپنے وعدوں کے مطابق "بجٹ کی منظوری" میں بلاوجہ تعلل سے کام لے رہی ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت (Yediot Aharonot) نے بھی اس حوالے سے لکھا ہے کہ شمالی محاذ کے فرنٹ لائن سے خالی ہونے والی درجنوں غیرقانونی یہودی بستیوں کے حکام ان بستیوں میں موجود وسیع بحرانوں کا حل تلاش کرنے اور حزب اللہ لبنان کے میزائلوں و ڈرون طیاروں کے خطرات کو دور کرنے سے متعلق تل ابیب پر دباؤ ڈالنے کے لئے اس وقت "صرف گفتگو" میں مصروف ہیں۔


ادھر اسرائیلی چینل 12 نے بھی اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے حال ہی میں اپنے ڈرون طیاروں کے استعمال میں قابل توجہ اضافہ کر دیا ہے جن کے ذریعے اب وہ صیہونی عمارتوں کو ٹینک شکن میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے۔

اس صیہونی اخبار کا مزید لکھنا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے خودکش ڈرون طیاروں نے بھی صیہونی رژیم تمام دفاعی اصول توڑ ڈالے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل ہی موجود نہیں۔

صیہونی میڈیا نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اس وقت 40 فیصد سے بھی کم اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ تل ابیب موجودہ جنگ کو جیت سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش