0
Thursday 9 May 2024 21:50

لاپتہ افراد کے لواحقین کیلئے ہر دن سیاہ دن ہے، اسلم رئیسانی

لاپتہ افراد کے لواحقین کیلئے ہر دن سیاہ دن ہے، اسلم رئیسانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و جے یو آئی رہنماء نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کے لئے ہر دن سیاہ دن ہے۔ سیاہ دن وہ تھا جب آرمی پبلک اسکول میں بچوں کو شہید کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نو مئی کے موقع پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیا۔ نواب اسلم رئیسانی نے لکھا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کی ذہنی اذیت ہر دن سیاہ دن ہے۔ ان بلوچوں اور ایسے ہی ظلم و ستم کے متاثرین والدین، عزیز و اقارب کیلئے جو کئی سالوں سے اپنے لاپتہ پیاروں کی یاد کے انتظار میں ہر لمحہ غم کے مارے بہت سے والدین، بہن بھائی، لاکھوں دنوں کے بوج تلے غم رسیدہ لوگ جہاں سے فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ سیاہ دن وہ تھا اور ہے۔ جب 16 دسمبر 2014 کو دہشتگرد آرمی پبلک اسکول پشاور میں گھس کر 8 گھنٹے تواتر سے معصوم بچوں اور اساتذہ کو قتل کرتے رہیں۔ جس میں بہت سے لوگ شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ اس وقت بچوں کے والدین اسکول کے باہر موجود بندوقوں کی گن گرج سن رہے تھے۔ یہ سیاہ دن تھا۔ واضح رہے کہ نواب اسلم رئیسانی کا پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب اکثر سیاستدان نو مئی کو سیاہ دن قرار دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش