0
Thursday 9 May 2024 22:22

کراچی میں گاڑیوں کے شوروم پر فائرنگ سے مالک جاں بحق

کراچی میں گاڑیوں کے شوروم پر فائرنگ سے مالک جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں گاڑیوں کے شوروم پر فائرنگ سے  مالک جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت کمال صدیقی کے نام سے ہوئی ہے، شفیع خان نام کے شخص کا کمال سے پیسوں کے لین دین کا معاملہ تھا۔ ملزم شفیع خان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر دی اور خود کو بھی زخمی کر دیا، کمال صدیقی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفیع خان کو جناح اسپتال سے گرفتار کرکے اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش