0
Friday 10 May 2024 00:26

ڈی جی رینجرز سندھ کی شہداء کی فیملیز سے ملاقات، عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش

ڈی جی رینجرز سندھ کی شہداء کی فیملیز سے ملاقات، عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے کراچی میں شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز کی جانب سے شہداء کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت اور شہداء کی فیملیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج صوبے اور شہر میں امن وسلامتی قائم ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے شہداء کی فیملیز کو درپیش مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔
خبر کا کوڈ : 1133974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش