اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی گروہ نے غزہ سے مقبوضہ فلسطین ميں صیہونی آبادی پر متعدد میزائل داغے ہیں۔ الجزیرہ کے حوالے سے ارنا نیوز نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس بارے میں اعلان کیا ہے کہ 8 میزائل غزہ سے مقبوضہ علاقے میں واقع شلومیت ٹاؤن پر داغے گئے۔ یہ میزائل ایسے میں غزہ سے مقبوضہ علاقے پر داغے گئے ہیں کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی میزائلی صلاحیتوں کا خاتمہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس میزائل حملے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر 215 دنوں سے جاری صییہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے باوجود مزاحمت بدستور پوری قوت کے ساتھ صیہونیوں پر کاری ضرب لگا رہی ہے۔