0
Tuesday 15 Nov 2011 00:02

پارلیمان ڈائری، ایوان زیریں کا محترمہ نصرت بھٹو کو خراج تحسین

پارلیمان ڈائری، ایوان زیریں کا محترمہ نصرت بھٹو کو خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ آج جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وزیر برائے پانی و بجلی سید نوید قمر نے تحریک پیش کی کہ آج کا اجلاس محترمہ نصرت بھٹو کے نام کیا جائے اور معمول کی کاروائی معطل کر کے نصرت بھٹو کا خراج تحسین پہش کیا جائے۔ ایوان نے متفقہ قرارداد کے ذریعے محترمہ نصرت بھٹو کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔ رکن قومی اسمبلی محمد افضل  سندھو کا کہنا تھا کہ جی چاہتا ہے کہ نصرت بھٹو کے ذکر سے پہلے باوضو ہو جائوں۔ مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ نصرت بھٹو ایک بہادر خاتون تھیں، جنھوں نے آمر ضیاءالحق کا سامنا کیا۔ فرح ناز اصفہانی نے کہا محترمہ نصرت بھٹو محبت کرنے والی گھریلو خاتون تھیں۔ وہ اپنے بچوں بشمول بے نظیر بھٹو کو علی الصبح بیدار کرتیں اور نماز کی طرف ترغیب دیتی تھیں۔ اجلاس نصرت بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد کل شام چار بجے تک کے لئے ملتوی ہو گیا۔ ادھر مخدوم شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زرداری نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاست کو ان کے ساتھ ہی دفن کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قاتل اب تک گرفتار نہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 114001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش