0
Thursday 17 Nov 2011 16:16

ہندو ڈاکٹروں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو تحریک چلائیں گے، ڈاکٹر سیموئیل

ہندو ڈاکٹروں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو تحریک چلائیں گے، ڈاکٹر سیموئیل
 اسلام ٹائمز۔ سنٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن پاکستان کے زیر اہتمام سندھ میں قتل ہونے والے ہندو ڈاکٹروں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیے جانے کے خلاف چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیاد ت ڈاکٹر سیموئیل سلامت نے کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیموئیل سلامت نے کہا کہ سندھ میں قتل ہونے والے ہندو ڈاکٹروں کے اصل قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے، پاکستان میں اقلیتی برادری عدم تحفظ کا شکار ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت مذہبی اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مظاہرے میں سنٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن پاکستان کے عہدیداروں کارکنوں اور سماجی، سیاسی اقلیتی رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر آدورام، شکنتلہ دیوی، ڈاکٹر کشور مراد کشور، بابو پرشاد، پنڈت راج کپور، منوہر لعل،ملک محسن بھٹہ، محمد علی رضوی اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 114701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش