0
Wednesday 23 Nov 2011 14:20

کے ای ایس سی کو فوری طور پر قومی تحویل میں واپس لیا جائے، شاہی سید

کے ای ایس سی کو فوری طور پر قومی تحویل میں واپس لیا جائے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی ( لویہ جرگہ ) کے چیئرمین شاہی سید نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کراچی کی صورت حال ملک میں سب سے بدتر ہے، جس کی بنیادی وجہ کے ای ایس سی کو نجی تحویل میں دینا ہے، اربوں روپوں کی سبسڈی دیئے جانے کے باوجود یہ قومی ادارہ دن بدن پستی کی طرف گامزن ہے، جس کی وجہ سے ایک طرف تو کراچی کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف کراچی کے صنعتی علاقوں میں تجارتی پیداوار میں مسلسل کمی ہورہی ہے، اس وقت کراچی کی تاجر برادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور اس کا براہ راست اثر ملک کی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔
شاہی سید نے مزید کہا کہ اس تمام صورتحال کا ذمہ دار پرویز مشرف اور اس کے حواری ہیں، کے ای ایس سی کی نجکاری کا فیصلہ گروہی مفادات کے لیے تھا، کے ای ایس سی کی نجکاری کے فیصلے کے وقت عوامی نیشنل پارٹی نے اس وقت بھی شدید احتجاج کیا تھا، انہوں نے فوری طور پر کے ای ایس سی کو واپس قومی تحویل میں واپس دینے کا مطالبہ کیا۔ اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں عوام اور تاجر برادری کے شانہ بشانہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ایک مرتبہ پھر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کے ای ایس کی نجکاری کے ہونے والے معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 116496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش