0
Thursday 24 Nov 2011 12:11

محرم الحرام میں علمائے کرام امن و امان کے لیے اپنا کردار ادا کریں، احسان الدین

محرم الحرام میں علمائے کرام امن و امان کے لیے اپنا کردار ادا کریں، احسان الدین
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مذہبی اُمور و اوقاف حاجی احسان الدین قریشی کی زیر صدارت سرکٹ ہائوس ملتان میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی سی او ملتان زاہد اختر زمان، سی پی او ملتان، اسسٹنٹ کمشنر ملتان، معروف عالم دین قاری محمد حنیف جالندھری، مظہر حسین گیلانی، مفتی غلام مصطفی رضوی، محمد صدیق خان قادری، مخدوم عباس رضا مشہدی، مزین عباس چاون، علی رضا گردیزی کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے علماء شریک تھے، صوبائی وزیر مذہبی اُمور نے کہا کہ محرم الحرام میں علمائے کرام امن و امان کے لیے اپنا کردار ادا کریں، چند شر پسند عناصر ملک میں دہشت گردی اور خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، دہشت گردی کی اس لہر کو ختم کرنے کے لیے ہمیں اتحاد و یکجہتی کا ثبوت دینا ہوگا، جمعتہ المبارک کو مساجد اور امام بارگاہوں میں امن و اخوت کے حوالے سے درس دیئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام سے قبل امن ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء شرکت کریں گے، ڈی سی او ملتان زاہد اختر زمان نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے آتش بازی، لائوڈ سپیکر اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے مواد پر مبنی پمفلٹ پر پابندی عائد کردی ہے، سی پی او ملتان عامر ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ عاشورہ کے جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 116754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش