0
Saturday 26 Nov 2011 22:48

محرم الحرام کے دوران اسلامی تعلیمات کے منافی کوئی پروگرام نشر نہ کیا جائے، پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ہدایت

محرم الحرام کے دوران اسلامی تعلیمات کے منافی کوئی پروگرام نشر نہ کیا جائے، پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ہدایت
اسلام ٹائمز۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے الیکٹرانک میڈیا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران پروگرام نشر کرتے وقت اس کی حساسیت کو مدنظر رکھیں اور اسلامی تعلیمات کے منافی کوئی بھی پروگرام نشر نہ کیا جائے، زیادہ سے زیادہ اسلامی تعلیمات کے پروگرام نشر کئے جائیں اور ایمانی جذبے، رواداری، بھائی چارے اور اسلامی برادری کی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو فوقیت دی جائے، ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں چینلز کو بھاری جرمانے یا لائسنس کی معطلی کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہفتہ کو چیئرمین پیمرا ڈاکٹر عبدالجبار کی جانب سے خط کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس مقدس ماہ کے دوران اسلامی تعلیمات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اسلامی تعلیمات کے منافی کوئی بھی پروگرام نشر نہ کیا جائے اور پیمرا کے قوانین کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ کسی بھی مذہب، فرقے یا کیمونٹی کی دل آزاری نہ کی جائے۔ 
الیکٹرانک میڈیا کو ہدایت کی گئی ہے کہ محرم کے دوران زیادہ سے زیادہ اسلامی تعلیمات کے پروگرام نشر کئے جائیں اور ایمانی جذبے، رواداری، بھائی چارے اور اسلامی برادری کی فلاح و بہبود کے پروگراموں کو فوقیت دی جائے۔ چیئرمین پیمرا نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ محرم الحرام کے حوالہ سے جاری کی جانے والی ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے چینلز کو بھاری جرمانے یا لائسنس کی معطلی کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 117463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش