0
Wednesday 16 Sep 2009 14:34

قمرالزمان کائرہ نے گلگت بلتستان کے پہلے گورنر کا حلف اٹھا لیا

قمرالزمان کائرہ نے گلگت بلتستان کے پہلے گورنر کا حلف اٹھا لیا
 گلگت:قمر الزماں کائرہ نے گلگت بلتستان کے پہلے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔گلگت میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نواز عباس نے عہدے کا حلف لیا۔قبل ازیں اسکردو میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ آج کا دن گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ہے۔ حکومت نے آئینی و سیاسی پیکیج دے کر بینظیر بھٹو کی خواہش پوری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی گلگت بلتستان کے ترقیاتی پیکج پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم عید کے بعد علاقے کیلئے مزید اصلاحات کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر و شمالی علاقہ جات اب وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کہلائے گی۔
خبر کا کوڈ : 11763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش