0
Sunday 27 Nov 2011 16:28

آفتاب شیرپائو کی نیٹو ہیلی کاپٹروں کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

آفتاب شیرپائو کی نیٹو ہیلی کاپٹروں کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شیرپائو گروپ کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹ پرنیٹو ہیلی کاپٹروں کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی اور خودمختاری پر ضرب قرار دیا ہے، انھوں نے اس واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی اہلکاروں کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے، حکومت اس کے خلاف فوری اور ٹھوس اقدامات کرے، ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ 2 مئی سے بھی بڑا واقعہ ہے اور صرف احتجاج اور مذمتوں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، اس بزدلانہ اور مجرمانہ کارروائی کے خلاف پوری قوم میں شدید غم و غصہ اور تشویش پھیل چکی ہے، انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کو اعلیٰ سطح پر متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے، یہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے، انھوں نے کہا کہ صرف نیٹو سپلائی بند کرنے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس کا بھرپور جواب دینا ہوگا، قوم اس مشکل صورتحال میں اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ان کارروائیوں کے خلاف ایک ہو جائے۔

خبر کا کوڈ : 117720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش