0
Tuesday 29 Nov 2011 00:07

صدر زرداری نے شمسی ایئر بیس خالی نہ کرانے کی متحدہ عرب امارات کی درخواست مسترد کر دی

صدر زرداری نے شمسی ایئر بیس خالی نہ کرانے کی متحدہ عرب امارات کی درخواست مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے شمسی ایئر بیس خالی نہ کرانے کی متحدہ عرب امارات کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا ہے جو واپس نہیں ہو سکتا۔ شمسی ایئر بیس خالی نہ کرانے کی درخواست متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبدﷲ بن زید النہان نے پیر کو ایوان صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دو ادوار ہوئے پہلے صدر سے یو اے ای کے وزیر خارجہ نے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ون آن ون ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے صدر زرداری سے درخواست کی کہ شمسی ایئربیس خالی نہ کرایا جائے جس پر صدر مملکت نے کہا کہ یہ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا فیصلہ ہے جو پاکستانی حکومت اور قوم کی امنگوں کی ترجمانی کر رہا ہے اس لیے اس درخواست کو منظور نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے تو ابھی تک براہ راست ایسی کوئی درخواست نہیں کی مگر امارات کے وزیر خارجہ اس درخواست کے ساتھ آئے ہیں اور انہوں نے باضابطہ یہ درخواست کی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے شمسی ایئر بیس خالی نہ کرانے کی در خواست کی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے شمسی ایئربیس خالی نہ کرانے کی درخواست منظور نہیں کی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ڈیڈ لائن میں توسیع کی بھی درخواست کی جس کے جواب میں صدر زرداری نے کہا ایئربیس خالی کرانے کا فیصلہ دفاعی کمیٹی نے کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 118212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش