0
Friday 2 Dec 2011 23:19

قومی سلامتی کمیٹی نے بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی

قومی سلامتی کمیٹی نے بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق گذشتہ فیصلے کی توثیق کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بون کانفرنس میں شرکت ممکن نہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی سلامتی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمسی ائیربیس خالی کرنے سے متعلق نوٹس پہلے ہی امریکا کو جاری کیا جا چکا ہے۔ 
اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکا اور نیٹو سے کہا ہے کہ ان حملوں کے نتائج سامنے آئیں گے، یہ حملے ناقابل قبول ہیں۔ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔ رابطے کا میکانزم غیرموثر ہو گیا۔ نیٹو حملے کے فوری بعد امریکی و نیٹو حکام اور بارڈر کوآرڈینیشن سینٹر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے بون کانفرنس میں شرکت نہیں کرنی چاہیئے۔ پاکستانی پوسٹس کا نیٹو فورسزکو معلوم تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ پاکستان کے اعلیٰ قومی مفادات کی محافظ بھی ہے۔ پارلیمنٹ عوام کی خواہش کی نمائندگی کرتی ہے۔ نیٹو حملے علاقائی امن اور سلامتی پر بھی سنگین مضمرات رکھتے ہیں۔ نیٹو حملے قومی سلامتی سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کے لیے مجبور کرتے ہیں۔ سینٹر رضا ربانی کی زیرقیادت کمیٹی کے ارکان کو اس موقع پر تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 119236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش