0
Tuesday 6 Dec 2011 04:09

دسویں محرم کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد

دسویں محرم کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد
اسلام ٹائمز: بزرگ ذاکر چودھری شجر حسین شجر نے کربلا میں امام مظلوم کربلا کے ذکر مصائب کا ذکر کیا تو نثار حویلی میں ہر آنکھ اشکبار تھی اور کہرام بپا تھا۔ شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا۔ جس پر ہر کوئی یاحسین یاحسین، ہائے حسین ہائے حسین کرنے لگا اور ماتمداری شروع ہوئی۔ عزاداروں نے زنجیر زنی کرکے اپنے خون کا نذرانہ بھی کربلا والوں کو دیا۔
اندرون نثار حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس ذوالجناح ساری رات اندرون موچی گیٹ ہی مختلف امام بارگاہوں میں جائے گا۔ جہاں عزادار نواسہ رسول کی قربانی کا پرسہ دیں گے۔
اذان علی اکبر کے بعد زنجیر زنی اور ماتم ہوگا۔ اور جلوس اپنے مقررہ راستوں پر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن موچی گیٹ یونٹ کے زیراہتمام نماز ظہرین چوک رنگ محل میں علامہ حیدر علی الموسوی پڑھائیں گے۔ یہاں ماتم داری اور زنجیر زنی کے بعد جلوس ذوالجناح بازار حکیماں، شاہی محلہ سے ہوتا ہوا
شام کو کربلا گامے شاہ بیرون بھاٹی گیٹ میں اختتام پذیر ہوگا۔ جہاں حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔
اور پولیس کی طرف سے اس علاقے کو حساس بھی قراردیا گیا ہے۔
پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقہ کے پیش نظر سخت حفاظت اقدامات کئے ہیں۔ ماتمی جلوسوں کی ہیلی کاپٹر ز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جائے گی۔ 12000پولیس اہلکار عاشورہ محرم الحرام کے روز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
جلوس کے روٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں اور گزرگاہوں کو خاردار تاروں سے بند کروادیا گیا ہے۔
بم ڈسپوزل سکواڈ،تنظیم شہری دفاع،او یسکیو جلوس کے ساتھ ہوں گے جبکہ آئی ایس او کے امامیہ اسکاوٹس اور حیدریہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 120049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش