0
Wednesday 7 Dec 2011 13:22

غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی جارحیت، ایک فلسطینی شہید، 5 زخمی

غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی جارحیت، ایک فلسطینی شہید، 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کے سرحدی علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور 5 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے دو فضائی حملے کئے، جس کے نتیجے میں القدس بریگیڈ کے آرمڈ ونگ کا ایک کارکن شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دونوں فضائی حملے اس وقت کئے گئے جب القدس بریگیڈ کے کارکن غزہ کی پٹی کے علاقے میں میزائل حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت کے دوران ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج اچانک غزہ پٹی میں گھس آئی اور ایک کمپاؤنڈ پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان موقع پر ہی شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے فلسطینی کی حالت نازک ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 120248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش