0
Thursday 8 Dec 2011 14:42

صدر کی حالت تسلی بخش ہے، جلد واپس آئیں‌ گے، فریال تالپور

صدر کی حالت تسلی بخش ہے، جلد واپس آئیں‌ گے، فریال تالپور
اسلام ٹائمز۔ دبئی کے امریکن اسپتال میں صدر آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ نارمل نکلے ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دے دی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں پانچ دن بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ فریال تالپور کا کہنا ہے کہ صدر صحت مند ہیں، وہ چند دن میں وطن واپس آ جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صدر آصف زرداری گزشتہ روز عارضہ قلب کی وجہ سے دبئی گئے جہاں انہیں امریکن اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے صدر کے تمام ٹیسٹ لینے کے بعد ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیدیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر زرداری ابھی تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے اور وہ تین چار روز تک پاکستان واپس آ جائیں گے۔

ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اچانک دوبئی کے اسپتال نہیں آئے، ان کے ٹیسٹ ہونے تھے، صدر تین چار دن تک واپس آ جائیں گے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر زرداری کی کی صحت کے حوالے سے افواہیں درست نہیں۔ دوسری طرف ایم کیو کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ صدر آصف زرداری نے الطاف حسین کو بتایا کہ اللہ تعالٰی کے فضل اور قوم کی دعاؤں سے وہ ٹھیک ہیں۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار والی نے بھی فون پر صدر کی خیر یت دریافت کی۔
خبر کا کوڈ : 120598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش