0
Wednesday 7 Dec 2011 23:28

اللہ کے فضل اور قوم کی دعاوٴں سے بالکل ٹھیک ہوں، صدر زرداری

اللہ کے فضل اور قوم کی دعاوٴں سے بالکل ٹھیک ہوں، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ دبئی میں صدر آصف علی زرداری کے طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں صحتمند قرار دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر چار روز میں وطن واپس آ سکتے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق صدر فی الحال ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔ صدر زرداری کا دبئی میں طبی معائنہ پہلے سے طے شدہ تھا اور انکے ٹیسٹ کی رپورٹس سے ڈاکٹرز بھی مطمئن ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی دبئی میں مصروفیات کے حوالے سے خبریں غیر حقیقی اور فرضی ہیں۔ 
ادھر دبئی میں وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ صدر جب دبئی پہنچے تو ان کی طبیعت ناساز تھی، تاہم انکے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں اور صدر زرداری ایک یا دو دن میں پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی صدر زرداری کو فون کرکے انکی خیریت دریافت کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور قوم کی دعاوٴں سے وہ بالکل ٹھیک ہیں، اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی نے بھی صدر زرداری کو فون کرکے انکی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری منگل کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔ اْن کے ساتھ ذاتی معالج اور دیگر بھی تھے۔ رات گئے اْن کا امریکی اسپتال میں معائنہ کیا گیا۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے اْن کی صحت تسلی بخش قرار دی اور مزید طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کر لیا۔ دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد نے بدھ کو امریکی اسپتال میں زیرعلاج صدر زرداری کی عیادت کی۔ وہ کچھ دیر وہاں رہے اور اسپتال انتظامیہ سے طبی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ صدر کی صحت سے متعلق وزیراعظم کے ترجمان نے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ 
پی ایم ہاؤس سے جاری اعلامئے کے مطابق ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد صدر کی صحت بہتر اور تسلی بخش قرار دی۔ وہ مزید چند روز اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا ڈاکٹرز نے اجازت دی تو مکمل صحت یابی کے بعد صدر زرداری واپس آ کر معمول کے فرائض سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب ڈاکٹرعاصم حسین کہتے ہیں صدر زرداری کی صحت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ اْن کا دورہ اچانک نہیں، پہلے سے طے شدہ تھا۔ وفاقی وزیر نے بتایا ایک دو روز میں صدر زرداری کے مزید ٹیسٹ ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی صدر زرداری اور وزیراعظم کو ٹیلے فون کیا۔ انہوں نے کہا وہ اور ایم کیو ایم کے کارکن آصف زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ الطاف حسین نے بلاول بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 120435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش