0
Friday 9 Dec 2011 19:38

نیٹو حملہ بلاجواز تھا ہمارے فوجیوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت شہید کیا گیا،نواز شریف

نیٹو حملہ بلاجواز تھا ہمارے فوجیوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت شہید کیا گیا،نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ اور بہاولپور سے پارٹی رہنماؤں فرید طوفان اور خالد ججہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنا احسن اقدام ہے، نیٹو حملہ بلاجواز تھا، سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے اس حوالے سے تحقیقات کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔ رائے ونڈ جاتی عمرہ میں ہونیوالی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ نواز لیگ نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو ترجیح دی ہے اور موجودہ حالات میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پنجاب حکومت شہباز شریف کی قیادت میں اپنے وسائل میں رہتے ہوئے صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ان گنت منصوبے مکمل کئے ہیں، نواز لیگ عوام کے حقوق کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں مگر قوم ان کے جھانسے میں نہیں آئیگی کیونکہ ہم لانگ مارچ کی صورت میں اس ملک میں پہلے ہی تبدیلی لا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کیلئے کینسر بن چکا ہے اس کو ختم کیے بغیر ملک سے مہنگائی، بیروزگاری جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں، نواز لیگ اقتدار کی نہیں اقدر کی سیاست کر رہی ہے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے وہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے جو ملنے چاہئے تھے دعا ہے کہ پارلیمنٹ ایک مضبوط، موثر، فعال اور متحرک ادارہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کو دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اللہ نہ کرے کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ ہو، اونچ نیچ کے بعد یہ سبق سیکھ لیا ہے کہ اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ میں ہوں یا نہ ہوں پارٹی مضبوط کردار ادا کر رہی ہے، اب تک فیصلے حالات کے مطابق کئے ہیں جیسے حالات ہونگے ویسے ہی فیصلے کریں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے اور اداروں کو نوٹس بھی بھیجے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی پر نیٹو حملہ بلاجواز تھا ہمارے فوجیوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت شہید کیا گیا، عزت و آبرو سے بڑھ کر کچھ نہیں، نیٹو سپلائی بند کرنے پر اطمینان ہے، پاکستان کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنا احسن اقدام ہے، دنیا ہماری عزت و توقیر اور خودمختاری کا خیال رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں موجودہ حکومت ناکام ہو رہی ہے، دورہ سندھ میں بینظیر بھٹو شہید کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کروں گا سندھ کے عوام سے خصوصی محبت اور لگاؤ ہے۔
خبر کا کوڈ : 120851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش