0
Thursday 8 Dec 2011 21:19

معافی مانگنے تک سپلائی بحال نہ کیجائے، بون کانفرنس کا بائیکاٹ حکومت کا درست قدم تھا، نواز شریف

معافی مانگنے تک سپلائی بحال نہ کیجائے، بون کانفرنس کا بائیکاٹ حکومت کا درست قدم تھا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ نیٹو حملہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے، نیٹو کی طرف سے معافی مانگنے تک سپلائی بحال نہ کی جائے۔ لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری پر ایسے حملے نہیں ہونے چاہییں، بون کانفرنس میں نہ جانا، نیٹو سپلائی بند کرنا، اچھے فیصلے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افواہوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، ملک مزید مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا، عوام اور میڈیا کو چاہیئے کہ مارشل لاء کے خلاف متحد ہوں۔ صدر زرداری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی صدر زرداری کو صحت عطا فرمائے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک مزید مارشل کا متحمل نہیں ہو سکتا، پوری قوم کو مارشل لا کے خلاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اتنی غلط خبریں نہیں پھیلتی، جتنی پاکستان میں پھیلتی ہیں۔ یہاں ہر قسم کی افواہیں اڑتی رہتی ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنے اور نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ درست تھا۔ معافی مانگنے تک نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونی چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے صدر آصف زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 120668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش