0
Monday 12 Dec 2011 21:12

ملتان،ڈیمو کریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام طلبہ تنظیموں کی بحالی کے حق میں مظاہرہ

ملتان،ڈیمو کریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام طلبہ تنظیموں کی بحالی کے حق میں مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیمو کریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام طلبہ تنظیموں پر عائد ناروا اور غیر منصفانہ پابندیوں کے خلاف چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ڈیمو کریٹک سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر مشکور خان اور ضلعی صدر ملتان کامریڈ مرتضیٰ ملک نے کی، مظاہرین نے سرخ بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر طلباء کیا مانگیں یونین سازی، تعلیمی اداروں میں ریاستی مداخلت بند کرو، طلبہ تنظیموں پر عائد پابندیاں ختم کرو، طلباء یونین بحال کرو، تعلیم برائے فروخت بند کرو، طبقاتی نظام تعلیم مردہ باد، طبقاتی ادارے مردہ باد، سرمایہ داری مردہ باد، جاگیر داری مردہ باد جیسے نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلباء رہنمائوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے سے بیگانہ ہو چُکا ہے، حکمران پورے تعلیمی نظام کو کمرشلائز کر کے نفع بخش صنعت بنانے کی سازش میں ہیں جس کے باعث وطن عزیز جہالت میں ڈوب رہا ہے، حکمرانوں نے تعلیمی نظام کو طبقاتی بنیاد پر ترتیب دے کر طبقاتی تفریق کو نمایاں کر کے امیر اور غریب کے فرق کو بڑھایا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب سرکاری تعلیمی اداروں میں مہنگائی کے باعث تعلیم کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کیا جا رہا ہے، اعلیٰ طبقات کے لیے نت نئے اداروں میں رش بڑھ رہا ہے جو تعلیمی نظام کی نجکاری کی گھنائونی سازش ہے، مقررین نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبہ تنظیموں پر عائد پابندیوں کو ختم کرکے فی الفور انتخابا ت کرائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 121645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش