0
Tuesday 13 Dec 2011 00:46

کراچی، دینی مدرسے سے زنجیروں میں جکڑے 50 بچے بازیاب

کراچی، دینی مدرسے سے زنجیروں میں جکڑے 50 بچے بازیاب
اسلام ٹائمز۔ سہراب گوٹھ میں مسجد سے متصل مدرسے پر پولیس کا چھاپہ زنجیروں میں جکڑے پچاس سے زائد بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سہراب گوٹھ میں مسجد سے متصل مدرسے پر پولیس نے اس اطلاع پر چھاپہ مارا کہ یہاں بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے اور جبری مشقت لی جاتی ہے۔ وہاں سے زنجیروں میں جکڑے پچاس سے زائد مختلف عمر کے لوگوں کو بازیاب کرا لیا ہے، بیشتر لوگوں کے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات ہیں بازیاب ہونے والوں کو پشاور کے نواحی علاقوں سے لایا گیا ہے۔ مدرسے سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو چوکیدار بتایا جاتا ہے جبکہ مدرسے کا قاری اور مفتی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے وہاں کے مہتمم کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے والد اور ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا۔ بازیاب ہونے والے بچوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کی مدرسے میں نہ صرف بچوں پر تشدد کیا جاتا ہے بلکہ ان کے گھر والوں سے ماہانہ تیرہ اور کسی سے ساڑھے تیرہ ہزار  کی رقوم فیس کے نام پر وصول کی جاتی تھی۔

خبر کا کوڈ : 121703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش