0
Tuesday 29 Sep 2009 10:49

سعودی حکومت جنت البقیع کی تعمیر کی اجازت دے،جعفریہ الائنس

سعودی حکومت جنت البقیع کی تعمیر کی اجازت دے،جعفریہ الائنس
کراچی:عالم اسلام متحد ہوکر آل سعود کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کرے اور سعودی حکومت سے مطالبہ کرے کہ وہ مقامات مقدسہ کی تعمیر جلد سے جلد کروائے۔ 21 اپریل 1925ء 8شوال 1345ءہجری کے دن مدینہ منورہ و مکہ معظمہ میں جنت البقیع و جنت المعلیٰ کی تمام قبور اور مقدس مزارات جس میں دختر رسول،ازواج رسول،اصحاب رسول،امہات المومنین،اہلبیت اطہار کو منہدم کیا گیا۔ سعودی حکومت ہمیں جنت البقیع کی تعمیر کی اجازت دے۔ حکومت پاکستان 8شوال یوم جنت البقیع یوم سوگ،یوم مذمت سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے اور پاکستان میں موجود مقدس مزارات کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے۔ یہ مطالبات جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی،خواجہ محمد امین نظامی،قاضی احمد نورانی،مولانا حسین مسعودی،مولانا عابد قنبری،علامہ باقر زیدی اور علامہ فرقان حیدر و دیگران نے جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ مزارات و یوم انہدام جنت البقیع کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیے۔



خبر کا کوڈ : 12312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش