0
Sunday 18 Dec 2011 16:45

بھارت اور امریکہ کے خلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کو نشان خالد وبن ولید دیا جائے، دفاع پاکستان کونسل

بھارت اور امریکہ کے خلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کو نشان خالد وبن ولید دیا جائے، دفاع پاکستان کونسل
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام ’’دفاع وطن کانفرنس‘‘ مینار پاکستان گراؤنڈ میں جاری ہے جس سے دینی و مذہبی جماعتوں کے سربراہ خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے یحییٰ مجاہد، اسماعیل شجاع آبادی، سپاہ صحابہ کے عبدالخالق رحمانی، دعوت اسلامی کے عاقب سعید اور حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں اور مجاہدوں کے لئے ’’نشان خالد بن ولید‘‘ کا اعلان کیا جائے، یحییٰ مجاہد نے کہا کہ بھارت نے ہمارا پانی بند کر دیا ہے ہم بھارت کا پیشاب بند کر دیں گے، بھارت بہت جلد دنیا کے نقشے غائب ہو جائے گا ہم بھارت کے ٹکڑے کر کے وہاں ایک نیا پاکستان بنائیں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ قادیانیوں نے کشمیر کے مسئلہ پر بھارت کو ووٹ دیا جس کی وجہ سے آج تک کشمیر کا مسئلہ چلا آ رہا ہے اور ہزاروں بے گناہ کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں اور ان تمام کشمیری شہداء کا خون قادیانیوں کے سر ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ جب سقوط ڈھاکہ ہوا، جب ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی ہوئی، جب جنرل ضیاءالحق کا طیارہ تباہ ہوا تو قادیانیوں نے جشن منایا اور پاکستان کے خلاف کسی بھی ہونے والی سازش پر قادیانی خوش ہوتے ہیں ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ختم نبوت کے دیوانے اپنے وطن کے دفاع کے لئے بیدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ نکال دی جائے گی۔ انہوں نے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کو للکارتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اللہ کے مجاہد بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ کے ایجنٹوں نے قوم کو ڈالر لے کر لوریوں سے سلا دیا تھا آج دفاع پاکستان کونسل نے اس کانفرنس کا انعقادکر کے قوم کو جگا دیا ہے۔ ہم دفاع پاکستان کونسل کے روح رواں مولانا سمیع الحق،جنرل حمید گل اور حافظ محمد سعید کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہ کانفرنس منعقد کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حمید گل کے فرزند نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پینٹ کوٹ اور ٹائی پہن کر کلین شو حالت میں اس لئے آیا ہوں کہ ہم دشمن پر واضح کر دیں کے داڑھی والے ہی مجاہد نہیں بلکہ ہم کلین شیو اور پینٹ کوٹ پہننے والے بھی مجاہد ہیں اپنے جہادی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے دفاع کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں گے۔ کانفرنس ابھی جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 123261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش