0
Thursday 22 Dec 2011 02:09

ذوالفقار مرزا کے ساتھ لندن جانے والے امداد پتافی کی پارٹی رکنیت بحال کردی گئی

ذوالفقار مرزا کے ساتھ لندن جانے والے امداد پتافی کی پارٹی رکنیت بحال کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے ذوالفقار مرزا کے ساتھ لندن جانے والے رکن صوبائی اسمبلی امداد پتافی کی پارٹی رکنیت بحال کردی ہے۔ ترجمان وزیر اعلٰی سندھ وقار مہدی نے امداد پتافی کی پارٹی رکنیت بحال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امداد پتافی کی رکنیت وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے بحال کی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے ساتھ لندن جانے پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا جب کہ امداد پتافی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 124234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش