0
Saturday 24 Dec 2011 01:11

ملتان،سانحہ پنجاب یونیورسٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، جمعیت کے خلاف شدید نعرے بازی

ملتان،سانحہ پنجاب یونیورسٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، جمعیت کے خلاف شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت کی طرف سے یوم حسین ع کی تقریب کے موقع پر کی جانیوالی دہشت گردی کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی کال پر پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی جمعتہ المبارک کو یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا، جمعیت کی اس غنڈہ گردی کے خلاف ملتان میں چوک کمہارانوالہ اور سورج میانی ملتان میں احتجاجی مظاہرہے کیے گئے، مظاہروں کی قیادت ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان جواد جعفری، مولانا قاضی نادر حسین علوی، مولانا گلزار حسین قائمی، مولا حسین بخش سروری اور تہور عباس نے کی۔
مظاہرین نے جمعیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کو جمعیت کے شر سے آزاد کرائے، پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کے نام سے کام کرنے والی تنظیم نے نہ صرف یونیورسٹی کے ماحول کو خراب کیا ہوا ہے بلکہ پاکستان میں فرقہ واریت کی وارداتوں میں ملوث ہے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے صدر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں شیعہ طلباء پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، حکومت فی الفور کارروائی کر کے پنجاب یونیورسٹی سے دہشت گردی کا خاتمہ کرے، اسلامی جمعیت کیسی اسلامی تنظیم ہے جو یوم حسین ع کو نہیں منانے دیتی یہ جماعت خود تو یونیورسٹی میں اپنے تین تین روزہ کنونشن کراتی ہے لیکن اس کی تنگ نظری کی انتہاء ہے کہ یوم حسین ع اس کو برداشت نہیں ہوتا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس سانحے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور یوم حسین ع کا فوری انعقاد کرایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 124650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش