0
Sunday 25 Dec 2011 20:48

صدر زرداری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، اعظم سواتی

صدر زرداری کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، اعظم سواتی
اسلام ٹائمز۔ مزار قائد پر تحریک انصاف کے جلسہ کے لاکھوں شرکاء نے میمو اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے تک صدر آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے مطالبہ کی بھرپور تائید کردی۔ اتوار کو جلسے کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے اپنی تقریر کے دوران صدر زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کامطالبہ کرتے ہوئے شرکا سے اس کی تائید چاہی تو جلسے کے لاکھوں شرکا نے بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے اس مطالبے کی بھرپور تائید کی۔ واضح رہے کہ اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں بھی اس بارے میں درخواست دی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 125060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش