0
Thursday 29 Dec 2011 02:11

فخر امام، عابدہ حسین، جمشید دستی اور قیوم جتوئی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار

فخر امام، عابدہ حسین، جمشید دستی اور قیوم جتوئی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام اور اُن کی اہلیہ سابق سفیر بیگم سیدہ عابدہ حسین آئندہ چند روز میں تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے، ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے تحریک انصاف میں شمولیت کے معاملات طے پا رہے ہیں، جلد شمولیت کا امکان ہے، سابق سپیکر سید فخر امام کبیروالا جبکہ سیدہ عابدہ حسین جھنگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہیں، یاد رہے ان دونوں رہنمائوں کی بیٹی سیدہ صغرٰی امام پیپلز پارٹی کی حکومت میں وفاقی وزیر کے عہدے پر براجمان ہیں، سیدہ صغرٰی امام پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں تھیں، اگر یہ دونوں رہنماء پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تو سیدہ صغرٰی امام کو بھی مجبوراً پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونا پڑے گا۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزراء قیوم جتوئی اور جمشید دستی کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 125905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش