0
Friday 30 Dec 2011 14:04

وزیراعظم کا غیر ذمہ دارانہ بیان چارج شیٹ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چوہدری نثار

وزیراعظم کا غیر ذمہ دارانہ بیان چارج شیٹ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چوہدری نثار

اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کے بیان پر حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا یہ کہنا کہ اسامہ کو پاکستان کا ویزا کس نے دیا تھا، بین الاقوامی طور پر پاکستان کے خلاف چارج شیٹ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر وزیراعظم اس ایوان میں آ کر وضاحت کریں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کیا۔
 
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود تاحال گیس اور بجلی کی بندش پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ آج جمعے کا پاک دن ہے اور آج بھی عوام اپنے حق کے لئے سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے سید خورشید شاہ نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو ریفر کیا۔ اس پر چوہدری نثار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں آج تک اتنی کمیٹیاں نہیں بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا یہ اس ملک کے ساتھ ایک سانحہ ہے کہ ہمیں کمیٹیوں میں الجھا دیا جاتا ہے۔ اس پر ایوان میں اپوزیش کی طرف سے زبردست نعرے بازی کی گئی۔ "گیس بجلی بحال کرو" "یا حکومت چھوڑ دو" کے نعروں سے ایوان گونج اٹھا۔

خبر کا کوڈ : 126257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش