0
Sunday 8 Jan 2012 00:05

امریکا، پاکستان اور عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن، نیٹو سپلائی بحال نہ کیجائے، مولانا سمیع الحق

امریکا، پاکستان اور عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن، نیٹو سپلائی بحال نہ کیجائے، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کا کوئی وجود نہیں، نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہ کی جائے۔ اسلام آباد میں دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، جس پر سب کو اکٹھا ہونا چاہئے۔ اجلاس کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکا، پاکستان اور عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے، نیٹو سپلائی کسی صورت بحال نہ کی جائے۔ اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت اور اسے پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کی بھی مخالفت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 128398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش