0
Monday 9 Jan 2012 23:07

ڈاکٹر جمال شاہ قتل، خیبر ایجنسی سے 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ڈاکٹر جمال شاہ قتل، خیبر ایجنسی سے 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سید جمال شاہ کے قتل کیس میں خیبر ایجنسی سے 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں خیبر ایجنسی سے ڈاکٹر جمال شاہ کی نعش برآمد ہونے کے بعد خاصہ دار فورس نے جمرود میں علاقائی ذمہ داری کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 30 افراد کو گرفتار کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں کا مقصد تفتیش کے ذریعے آگے بڑھتے ہوئے قاتلوں تک رسائی حاصل کرنا ہے، دوسری جانب آج بھی شہید ڈاکٹر جمال شاہ کے گھر اہل خانہ سے تعزیت کیلئے لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہا، واضح رہے کہ پشاور کے علاقہ حیات آباد سے دو ماہ قبل اغواء ہونے والے ڈاکٹر جمال شاہ کو ہفتہ کے روز قتل کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 128980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش