0
Wednesday 11 Jan 2012 01:26

شیخ رشید سے رابطے ہیں، ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو گا، عمران خان

پی پی رہنما خالد کھرل جلد تحریک انصاف میں شامل ہونگے
شیخ رشید سے رابطے ہیں، ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو گا، عمران خان
 اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید سے رابطے میں ہیں، ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو گا۔ دنیا نیوز کے پروگرام کھری بات لقمان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث کسی سیاسی جماعت کے ساتھ الحاق نہیں کریں گے۔ شیخ رشید کے تحریک انصاف میں شامل ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان سے بات چیت ہے، لیکن ابھی شمولیت کے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

پی پی رہنما خالد کھرل جلد تحریک انصاف میں شامل ہونگے
 پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد کھرل کے پارٹی رہنماؤں سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ پی پی رہنما جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے فیڈرل کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد کھرل کو تحریک انصاف میں جانے سے روکنے اور انکے تحفظات دور کرنے کے لئے ملاقات کر کے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا۔ خالد کھرل کا کہنا ہے کہ انہیں چار سال سے دیوار سے لگایا ہوا ہے اور انکے تحفظات دور نہیں کئے گئے۔ خالد کھرل نے بتایا کہ وہ عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 129307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش