0
Saturday 14 Jan 2012 01:58

ملک کی سیاسی و عسکری قیادت آج اکھٹے بیٹھے گی، غلط فہیمیوں دور ہونے کی توقع

ملک کی سیاسی و عسکری قیادت آج اکھٹے بیٹھے گی، غلط فہیمیوں دور ہونے کی توقع
اسلام ٹائمز۔ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں آج شام ہو رہا ہے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ائیر چیف، نیول چیف، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے علاوہ سینئیر وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی، وزیر دفاع چودھری احمد مختار، وزیر داخلہ رحمان ملک، وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیکرٹری دفاع نرگس سیٹھی شرکت کریں گی۔ 

اجلاس میں دونوں قیادتیں رواں ہفتے پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ اکھٹے بیٹھیں گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ اجلاس کے دورن ملکی دفاع، سلامتی اور سیکیورٹی کے معاملات کے ساتھ ساتھ فوج اور حکومت کے درمیان غلط فمہیاں دور کرنے پر بھی بات ہوگی۔ اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ تعاون اور تعلقات سے متعلق تیار کردہ سفارشات کا بھی باغور جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 130046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش