0
Friday 20 Jan 2012 00:17

پاکستانی ہائی کمیشن نے منصور اعجاز کو ملٹی پل ویزہ جاری کر دیا

پاکستانی ہائی کمیشن نے منصور اعجاز کو ملٹی پل ویزہ جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لندن میں منصور اعجاز نے پاکستانی ویزے کے حصول کیلئے آج پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور حکام سے ملاقات بھی کی، پاکستانی ہائی کمیشن نے منصور اعجاز کو پاکستان جانے کے لئے ویزہ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق میمو سکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے ویزے کے حصول کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے فون پر رابطہ کیا اور پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام سے ملاقات بھی کی۔ منصور اعجاز کو 24 جنوری کو پاکستان میں میمو کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن منصور اعجاز سے پارلیمانی کمیٹی کے سمن تعمیل کرائے گا۔
 
ذرائع کے مطابق منصور اعجاز پاکستان میں 26 جنوری کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے جسں کے لئے انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن سے سمن وصول کر لیا ہے۔ منصور اعجاز کا کہنا ہے مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن ڈروں گا نہیں اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان روانگی کا شیڈول خفیہ ہے۔ منصور اعجاز نے یہ بھی کہا ہے میرے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور میں ہر صورت پاکستان جاوں گا اور کمیشن کو دستاویزی ثبوت پیشں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 131688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش